لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن )نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرتحفظات کا اظہار کردیا۔
مسلم لیگ ن کے چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف کھوکھر کا مقابلہ ہوگا
خط کے متن کے مطابق ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کےتحت کروایا جائے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہیے، انتخابی عمل کے دوران کچھ بھی غلط ہوا تو اس سے جمہوری اقدارکمزور ہوں گی۔
خط کے متن کے مطابق ہمارے تحفظات دورنہ کئے گئے تو ہم متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔








