بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے(Earthquake) کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

مزیدپڑھیں:ای سی سی نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔