بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں تمام سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی۔