اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے اسلام آبادمیں اوورسیزپاکستانیوں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی کوبھی پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان میں آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔حکومت نے کوروناپربہترین حکمت عملی اپنائی ،پوری دنیاہماری کوششوں کی معترف ہے۔عمران خان کی وجہ سے ہی سارے چوراکٹھےہوگئے ہیں۔
عمران خان نے جب اقتدارسنبھالاتوملک مشکل حالات میں تھا۔اوورسیز پاکستانیوں نے روح خوش کردیاکسی چورکوچھپنے نہیں دیااس کے گھرسے پیچھاکرتے ہیں۔عمران خان نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جوسترسال میں نہ ہوسکے۔