سندھ سرکار(Sindh Government) نے نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کیلئے ماہانہ معاوضہ مقرر کردیا ۔
سیمی اسکلڈ ورکر کی ماہانہ تنخواہ 44 ہزار 484 روپے مقرر ، اسکلڈ ورکر کی ماہانہ تنخواہ 53 ہزار 350 روپے مقرر کردی گئی ۔ اس کے علاوہ اعلی تجربہ رکھنے والے محنت کش کی ماہانہ تنخواہ 55 ہزار 626 روپئے مقرر کردی گئی ۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
مختلف 60 نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ماہانہ تنخواہ مقرر کردی گئی ۔ محکمہ محنت و افرادی قوت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔










