بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب تک فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی جوڑی ہےکسی سازش کی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی نےمٹھائی جلدکھالی: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری(Talal Chaudhry) کا کہنا ہےکہ جب تک فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی جوڑی پچ پر کھڑی ہے، کسی قسم کی سازش کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس جوڑی کے دونوں کردار چھرا گھونپنے والے نہیں بلکہ سیدھی بات کرنے والے ہیں، یہ دونوں منافق نہیں ہیں، یہ خود بھی واضح ہیں اور ان کے اہداف بھی واضح ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹ کروا کے ریاست سے اپنی مرضی کے کام نہیں کرائے جاسکتے، پہلے بھی کہا تھا جیل حکام اور عدالت ہی ملاقات کراسکتی ہے، جب تک یہ جوڑی اس پچ پر کھڑی ہے کوئی سازش اس دور میں نہیں ہوگی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تو کہتے تھے کہ نہ 26 ویں ترمیم کو مانتے ہیں نہ پارلیمنٹ کو، یہ تو ان عدالتوں کے نہیں مانتے تھے، آج وکٹری کا نشان بنارہے تھے، پی ٹی آئی کو مٹھائی کھانے میں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ اس فیصلے میں بہت سی خامیاں ہیں اور بہت سی ایسی چیزیں ہیں جنہیں بہتر کیا جاسکتاہے۔ پی ٹی آئی والے خود ایسے لوگ ہیں جو کسی کے کندھوں پر بیٹھ کر آناچاہتے ہیں مگر اب کندھے نہیں ملتے ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی قیدی کو سہولتیں دینے پرکوئی اعتراض نہیں نہ کبھی اعتراض کیا، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں قیدیوں سے متعلق کیا کہا کرتے تھے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کے لیے آئرلینڈ میں ملازمت کے مواقع

آج جو فیصلہ آیا آزاد عدلیہ اور آزاد ججزکا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے، شفیع جان
صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا تھا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے یہ آزاد عدلیہ اور آزاد ججز کا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کو جو یقین دہانی کرائی ہے اس کا پاس رکھیں گے، عدالت سے میرٹ پر فیصلہ آیا ہے تو اس پر حکومت کیا کیا اعتراض ہے، جس میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ آیا اس میں ہمارا تو کوئی ان پٹ نہیں تھا، جب بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تب وہ سپر فٹ تھے، بانی پی ٹی آئی قید تنہائی میں نہ ہوتے تو جو صحت کے مسائل آج ہیں وہ نہ ہوتے۔

شفیع جان نے مزیدکہا کہ ابھی تک 27 ستمبرکے احتجاج کی کال برقرار ہے، اب ہماری قیادت سرجوڑ کربیٹھےگی، اتحادیوں سے مشاورت ہوگی، پھر آگےکا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھاجائےگا۔