برازیل کے سابق معروف فٹبالر روبرٹو کارلوس(Roberto Carlos) کے اسلام قبول کرنے کی خبریں ان دنوں ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ترکی کے کئی اخبارات جن میں ’حبرلر‘ بھی شامل ہے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 53 سالہ روبرٹو کارلوس نے تقریباً چار ہفتے قبل برازیل میں مسلم کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی تھی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے رابطہ تھا اور اس ملاقات سے پہلے بھی روبرٹو کارلوس شیخ حمادہ سے رابطے میں تھے۔
Sosyal medya hesabından paylaştı
“Efsane futbolcu Roberto Carlos Müslüman oldu” https://t.co/mNlS9t3ZiC pic.twitter.com/H2HBPPQaNr— ÜLKE TV (@ulketv) August 18, 2026
اس خبر کے سامنے آنے کی ایک اور بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حال ہی میں روبرٹو کارلوس کی شادی مراکش سے تعلق رکھنے والی فیفا کی لائسنس یافتہ فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطاہری کے ساتھ ہوئی ہے۔ ان دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کا رشتہ پہلے پیشہ ورانہ نوعیت کا تھا جو بعد میں ذاتی تعلق میں بدل گیا دونوں برازیل اور یورپ کے درمیان فٹبالرز کے کیریئر اور کاروباری معاملات سے متعلق مختلف منصوبوں میں بھی ایک ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
روبرتو كارلوس يدخل القفص الذهبي 💍❤️
أسطورة ريال مدريد والبرازيل يتزوج من سيدة الأعمال ووكيلة اللاعبين المغربية اللبنانية سهيلة الطاهري ✨🇧🇷 pic.twitter.com/HbVoJ0oUDx
— GOAL Arabia (@GoalAR) August 17, 2026
انہوں نے اس سال جولائی کے آخر میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کی۔ اس شادی کے بعد لوگوں کی توجہ ان کی نجی زندگی کی طرف مزید مبذول ہو گئی۔
روبرٹو کارلوس کے مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کی خبریں اس وقت پوری دنیا میں پھیلیں جب ترکی کی حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔
مزیدپڑھیں:ایک کروڑ روپے سے زائد کے لین دین پر ایف بی آر نے نیا ضابطہ نافذ کردیا
انہوں نے بتایا کہ جب وہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں موجود تھے تو انہوں نے وہاں کی مسلم کمیونٹی کے نمائندوں اور شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی۔
ترک رکن پارلیمنٹ کے مطابق شیخ جہاد حمادہ نے انہیں بتایا کہ روبرٹو کارلوس طویل عرصے سے ان کے رابطے میں تھے اور وہ چار ہفتے قبل ان سے ملنے آئے تھے جہاں انہوں نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔
Brezilya’da İslam Toplumları Temsilcileri İle Bir Araya Geldik
Efsane Futbolcu Roberto CARLOS Müslüman Oldu…
Brezilya’nın São Paulo şehrinde yaşayan ve İslam coğrafyasının en etkili 500 isminden biri olarak gösterilen Sheikh Jihad Hammadeh ile Brezilya İslami Hayırsever… pic.twitter.com/usYFJXdpgZ
— Ali ŞAHİN (@AliSahin501) August 17, 2026
علی شاہین نے اس مبینہ فیصلے پر روبرٹو کارلوس کو مبارکباد بھی دی اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ”امن، صحت اور برکت سے بھرپور زندگی“ گزاریں۔
واضح رہے کہ روبرٹو کارلوس فٹبال کی دنیا کے مشہور ترین دفاعی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ریئل میڈرڈ کے ساتھ اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور برازیل کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی طویل عرصے تک کھیلتے رہے۔ وہ ترکی کے معروف کلب فنرباحچے کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
اپنی تیز رفتاری، طاقتور شاٹس اور دفاعی کھیل کی وجہ سے روبرٹو کارلوس نے دنیا بھر میں کروڑوں فٹبال شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ آج بھی انہیں فٹبال کی تاریخ کے بہترین لیفٹ بیک کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبر مختلف ذرائع سے سامنے آ رہی ہے، لیکن چونکہ روبرٹو کارلوس نے خود اس کی تصدیق نہیں کی، اس لیے اس خبر کو فی الحال ایک دعویٰ ہی سمجھا جا رہا ہے۔ اگر سابق برازیلین اسٹار کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آتا ہے تو ہی اس معاملے کی اصل حقیقت مکمل طور پر واضح ہوسکے گی۔









