بائرن میونخ کے جرمن مڈفیلڈر جمال موسیالا (Jamal Musiala)نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل دو میچوں کے دوران اچانک گرنے کے واقعات کے بعد انہیں عارضی اعصابی عارضے کی تشخیص ہوئی ہے۔
23 سالہ فٹبالر منگل کو ہائیڈن ہائم کے خلاف بائرن میونخ کی 2-4 سے دوستانہ میچ میں کامیابی کے دوران متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اترے تاہم صرف چھ منٹ بعد وہ اچانک گر گئے۔
انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میدان سے باہر لے جایا گیا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز آر بی لائپزگ کے خلاف 1-3 کی فتح میں بھی موسیالا کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
🇩🇪✅ Jamal Musiala fainted again on the field today, just 3 days after suffering a sudden collapse 🆚 RB Leipzig. However, he has released a statement that he’s fine#jamalmusiala #musiala #bayern #bayernmunich pic.twitter.com/NRrVUIzdMH
— Football Fans Tribe 🇳🇬 ⚽ (@FansTribeHQ) August 18, 2026
موسیالا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ڈاکٹروں نے عارضی اور مختصر نوعیت کی ایسی کیفیت کی تشخیص کی ہے جو اعصابی نظام میں خرابی کے باعث پیدا ہوتی ہے، تاہم اسے آسانی سے قابو کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:طلاق کے بعد بھی سابق شوہر سے اچھے تعلقات، نازلی نصر نے وجہ بتا دی
ان کے مطابق طبی معائنے میں کسی اضافی خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی اور وہ بہترین علاج حاصل کر رہے ہیں۔
موسیالا گزشتہ سیزن میں ٹخنے کی انجری کے باعث چھ ماہ میدان سے باہر رہے تھے تاہم بعد میں صحت یاب ہوکر 2026 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی بھی کی۔









