کراچی(نیوز ڈیسک )پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022شروع ہوگئی ،مشق کے دوران پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔پاک بحریہ کےبحری جہاز،آبدوزاورہوائی جہاز نےکامیابی سےفائرکیے۔
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئےایڈمرل محمد امجدنیازی نے کہاکہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک بحریہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔