امریکا نے حزب اللّٰہ کی نقد رقم اسمگلنگ کے الزام میں 10 افراد پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے حزب اللّٰہ کو نقد رقم منتقل کرنے والے نیٹ ورک کی 10 شخصیات کےخلاف پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک لبنان، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان کمرشل پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے کوریئرز کو استعمال کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طریقے سے مختلف ممالک کے درمیان سینکڑوں ملین ڈالرز تک منتقل کیے جاتے تھے۔
ذرائع کے مطابق پابندیوں کی شکار شخصیات کے تمام اثاثے امریکا میں موجود ہیں یا امریکی افراد کے کنٹرول میں ہیں، جو منجمد کر دیے گئے ہیں۔









