مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں 46ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کریم مقابلے کے خواتین شعبے کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حثلین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیے۔
وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پہلی بار خواتین کی بین الاقوامی سطح پر شرکت اور ان کے لیے الگ اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ وزیر اسلامی امور و دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا ریکارڈ شدہ خطاب بھی پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کا 46واں ایڈیشن خواتین کی بین الاقوامی شرکت کے حوالے سے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ قرآن کریم حفظ کرنے والوں کا حقیقی اعزاز یہ ہے کہ وہ اس کی تعلیمات کو اپنے علم، کردار، اخلاق اور عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک میں قرآن کریم کی تعلیمات اور پیغامِ خیر کے مثالی سفیر بنیں۔
مزید پڑھیں:لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 238 رنز کی برتری
تقریب میں خواتین بالخصوص قرآنی تعلیم، حفظ، تلاوت اور فہم کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔









