بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: چپ تعزیہ جلوس کا سیکیورٹی پلان تیار، 6 ہزارسے زائد اہلکار تعینات

کراچی پولیس فورس نے چپ تعزیہ جلوس کے تحفظ کیلئےفول پروف سیکیورٹی کا پلان بنالیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نشتر پارک سے برآمد ہونے والے چپ تعزیہ جلوس کی سیکیورٹی پر 3 ہزار 745 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق رضویہ قصر مصب سے برآمد جلوس کےلیے 2 ہزار 320 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں مقامات پر مجموعی طور پر 6 ہزار 65 اہلکار و افسران سیکیورٹی پر ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بیمثال جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان کے مطابق جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کنٹرول رومز سے کی جائے گی، جلوس کی گزرگاہ، داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔