بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 3روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 3روپے 59پیسےمہنگا، نوٹیفیکشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  359 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔