بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل، آج اور کل بارش کا امکان

مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش (Rain)کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات میں بادل برسنے کے امکانات ہیں، جبکہ شہر میں آئندہ دو روز کے دوران موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی طیارہ ایمرجنسی سگنل دینے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب لاپتا

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔