کراچی(نیوز ڈیسک)8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے، پی ٹی آئی فیصلہ رکوانے کیلئے حیلے بہانے کر رہی ہے، اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے، اگر فنانشل ٹائمز کی رپورٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف دائر کیا تھا۔ پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لئے ہر حیلے بہانے کر رہی ہے۔
اگر فنانشل ٹائمز کی رپورٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں۔ زبیرعمر کا پی ٹی آئی سے مطالبہ








