بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیسٹ کرکٹ، 21 سال بعد بنگلا دیش کی آسٹریلیا سےبدترین شکست کاریکارڈ

کینگروزنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دی

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے 21 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک انتہائی منفرد اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:رنویر سنگھ نے فلم ’دھریندر‘ کی کامیابی کا سہرا امبانی خاندان کے سر باندھ دیا

بنگلا دیش کی ٹیم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 100 رنز سے بھی کم اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی، 21 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 100 سے کم رنز پر آؤٹ کیا گیا ہے۔