بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نعمان مسعود اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ اداکار نے کراچی چھوڑنے کی وجہ بتادی

معروف اداکار نعمان مسعود(Nouman Masood) نے کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بہت کچھ دیا تاہم ایک وقت کے بعد وہ وہاں کے محدود ماحول اور کام سے بور ہوگئے تھے۔

نعمان مسعود نے بتایا کہ جب وہ کراچی منتقل ہوئے اور مسلسل کام کر رہے تھے تو نئے فنکاروں کی آمد کے بعد انہیں کچھ وقت ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بھی وہ زیادہ سے زیادہ فیز 8 تک گھوم پھر کر واپس آجاتے تھے اور انہیں محسوس ہوتا تھا کہ کراچی کے لیے وہ محنت نہیں کی جا رہی جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ کام اور اسکرپٹس سے بور ہونے لگے اور والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد پہنچ کر انہوں نے یہاں کی سڑکوں، پہاڑوں اور قدرتی ماحول کو دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ یہاں بہت کچھ موجود ہے۔ جب دل کیا بائیک نکالا اور مری، ایبٹ آباد، لاہوریا پشاور چلے جاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی

نعمان مسعود کے مطابق میں شروع سے ہی اسلام آباد کا لڑکا ہوں، صرف کام کرنے کے لیے کراچی گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں سے کہتے تھے کہ اسلام آباد آکر شوٹنگ کی جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہی جگہ پر مسلسل شوٹنگز کرنے سے وہاں موجود لوگ بھی بور ہونے لگے تھے جبکہ اسلام آباد میں نجی  ٹی وی کے دفاتر کھلنے کے بعد یہاں ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے۔