اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں۔وزیراعظم نے اوورسیز کے لیے اقدامات کیے۔
وزیرمملکت نے زرداری ،بلاول اورمریم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زرداری،بلاول اور مریم ہماری فنڈنگ کرنےوالوں کو دیکھیں۔انہیں بیرون ملک فنڈنگ کرنا اورجائیدادیں بنانا پسند ہے۔
اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہوگئے۔عمران خان کے 3 سالہ دور میں ترسیلات زر 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی احساس نہیں۔وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ اوورسیز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔
عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف مہم چلاتے رہے ،یہ پپٹس اوران کے غلام ہیں جوکہتے ہیں یورپ کوناراض کردیا۔ان کوبیرون ملک جائیدادیں بنانااورعلاج کراناپسندہے۔بیرون ملک اوورسیز کواسلاموفوبیاکاسامناکرناپڑتاہے ،
عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔یہ بات نہیں کرتے کیونکہ ان کی جائیدادیں بیرون ملک پڑی ہوئی ہیں ۔