اسلام آباد(ممتاز نیوز)چائےبیچنے والے کے بچے نے اپنی محنت سے والد ، خاندان اور پورے علاقے کانام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019 میںلاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز سے فارغ التحصیل وقاص حیدر اپنے گاؤں بستی دھوپ سڑی سے LUMS تک کا اپنا سفرکی تفصیل بتا رہے ہیں، جہاں وہ اپنی کلاس کا ویلڈیکٹورین بن گیا۔ وقاص نے اپنے روم میٹ کے ساتھ مل کر ایک سوشل انٹرپرائز، چراغ ووکیشنل ٹریننگ سکول بھی قائم کیا جو اپنے گاؤں کے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ہنر کی تربیت کو قابل رسائی بناتا ہے۔ وقاص کا سفر LUMS نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (NOP) کی وجہ سے ممکن ہوا جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی مالی رکاوٹیں ہونہار طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہ بنیں۔
چائےبیچنے والے کے بچے نے اپنی محنت سے والد ، خاندان اور پورے علاقے کانام روشن کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل









