بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ پمز،حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 50لاکھ فی کس مدد کا اعلان

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان۔

وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں.جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے۔

مزید پڑھیں:

تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔واضع رہے کہ اس سانحہ میں 14نوملود جان کی بازی ہار گئے۔ْ۔