بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 248 رنز بنا لیے


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے سلپ میں شاندار کیچ پکڑا .

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گس ایٹکنسن نے 34، بین ڈکٹ اور لارنس نے 17،17 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 جبکہ محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان علی آغا نے سلپ میں ایک شاندار کیچ بھی پکڑا۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی بولرز نے درست ثابت کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

مزید پرھیں:پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 19پیسے فی لیٹرکمی، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان علی آغا کی جگہ بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے۔ سلمان علی آغا نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی تھی جہاں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔