اکوڑہ خٹک (ممتاز نیوز ) جمعیت علماء اسلام کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 3 اگست 2022 بروز بدھ صبح 10بجے اپنی رہائش گاہ اکوڑہ خٹک جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں طلب کرلیا ہے،جس میں موجودہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے بارہ میں بات چیت کی جائے گی ۔
مولانا حامد الحق حقانی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 3 اگست کو طلب کرلیا








