بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جامشورو: اسکول تنازع، پرنسپل بینظیر کو مبینہ دھمکیاں، صورتحال سنگین

جامشورو میں اسکول تنازع سنگین رخ اختیار کر گیا، ماہرِ تعلیم اور اسکول پرنسپل بینظیر راجڑ نے بااثر افراد کی جانب سے مبینہ دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کر دیا۔

بینظیر راجڑ اپنے کیس کی تیسری سماعت کے لیے عدالت پہنچیں، جہاں ان کے مطابق عدالت کے باہر تاج محمد شورو اور خمیسو شورو نے انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔

بینظیر راجڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کرکے سولر سسٹم، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے، جبکہ پرنسپل اور طلبہ کے والدین کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:امیتابھ بچن کا شوہروں کو دلچسپ مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل

ان کا کہنا ہے کہ خوف کے باعث بچے اسکول آنے سے قاصر ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔بینظیر راجڑ نے حکومت، ایم این اے ملک اسد سکندر اور ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور اسکول کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرایا جائے۔