کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔
10 گرام سونے کے دام 172 روپے کم ہوکر 108710 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1894 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی ی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔