لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ 1999 میں بھی ظلم و ستم کے خلاف کھڑے تھے اور 23 سال بعد بھی کھڑے ہیں، فرق یہ ہے کہ امتحانوں اور آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور پرعزم بنا دیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ میاں نوازشریف کوظالمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کا نشانہ بنانے کا سلسلہ تب سے ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمت نہیں ہاریں گے، انشاء اللہ۔اس موقع پر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں 1999 کے ایک اخبار کا تراشہ بھی شیئر کیا جس میں کیپٹن صفدراور حمزہ شہبازکی گرفتاری اور کلثوم نواز کا بیان شائع ہواتھاجبکہ تصویر میں کلثوم نواز کے ساتھ موجود مریم نواز آنسوپونچھ رہی ہیں۔
1999 ! Stood against oppression & persecution then & still do, 23 years later. The difference is that the tests & trials have made me stronger & more resolute. Singling MNS out for cruel & unjust treatment has not seen an end since. Will not give up, Insha’Allah. pic.twitter.com/ASsD10oeXK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 30, 2022









