بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی باکسر الیاس نے مخالف باکسر کو آؤٹ کلاس کردیا

برمنگھم(نیوزڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے باکسر الیاس حسین نے کامیابی حاصل کرلی۔الیاس نے فیدر ویٹ میں لیسوٹوکے باکسر موروکی موکھوٹو کو آؤٹ کلاس کردیا۔ ریفری نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں فائٹ روک کر الیاس کو فاتح قرار دیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں اسکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے ناصر اقبال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
ناصر کا مقابلہ ہم وطن طیب اسلم سے تھا تاہم وہ مقابلے سے ریٹائر ہوگئے۔
اسکواش میں ویمنز سنگلز میں آمنہ فیاض کو شکست ہوگئی۔ آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی راشل آرنلڈ نے شکست دی۔
ملائیشین پلیئر کی جیت کا اسکور 3-11، 2-11 اور 5-11 رہا۔