اسلام آباد: (ممتاز نیوز)دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ،امریکہ نے چائنا کو سمندر میں گھیرا تنگ کرنے کے لئے وار پلان تشکیل دےدیا۔امریکی بحری بیڑہ تائیوان کے قریب تعینات کردیا گیا۔حکام نے نینسی پلوسی کی حفاظت کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا۔ چائنا نے تائیوان کے اندر امریکی ائر بیس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی۔اتنی خطرناک جنگ شروع ہونے والی ہے تائیوان امریکہ یا چائنا میں سے کسی ایک ملک کا نام ونشان مٹ سکتا ہے۔چین نے تائیوان مشرقی فیوجیان میں حیرت انگیز طور پر LIVE-FIRE فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تائیوان کے قریب ترین علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل چائنیز صدر شی جنگ پی نے امریکی صدر کو فون پر خبردار کیا ہے کہ تائیوان میں واشنگٹن کی شمولیت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ،وار پلان تشکیل ، امریکہ یا چین میں سے کوئی ایک ملک صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے








