بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پان بیچنے والا بھارتی نوجوان کامن ویلتھ گیمز کا میڈلسٹ بن گیا

نئی دہلی: (سپورٹس ڈیسک )پان بیچنے والا بھارتی نوجوان کامن ویلتھ گیمز کا میڈلسٹ بن گیا۔سنکت سرگر نے ویٹ لفٹنگ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔سنکت سرگر چار سال قبل تک مہاراشٹرا کے علاقے سنگلی میں پان بیچا کرتے تھے۔ اس حوالے سے خود سنکت کا کہنا ہے کہ 4 سال قبل مقابلوں میں انڈین لفٹر کو دیکھ کر عہد کیا کہ اگلی بار مجھے بھی جانا ہے۔میڈلسٹ سنکت سرگر کے والد آج بھی پان کی دکان چلاتے ہیں۔