اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم نے جون میں پٹرولیم مصنوعات خریدیں،اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بنک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا،جولائی میں درآمدات بہت کم ہے، اگست سے یہ دباو ختم ہوجائے گا،اتوارکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ گاڑیاں، موبائل فون اور ہوم اپلائنسز پر پابندی نہیں ہٹائی گئی،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،اب ملک کی معیشت کو بہتر کرینگے،جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدی تھیں،پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا،
عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے،پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے،وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباو تھا،3 ماہ میں ہم نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ روپے کی قدر گرے،یہ سب عمران خان کی حکومت کے اثرات ہیں،تحریک انصاف کہتی تھی قرضہ کم کرنے آئے ہیں،خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے،بل میں زیادہ فیول ایڈجسمنٹ اپریل کے ہیں، وہ میرا قصور نہیں ہے،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ گیس میں سرکلر ڈیٹ نہیں ہوتا تھا وہ بھی آپ چھوڑ کر گئے،جو حال آپ نے پاکستان کا کیا وہی آپ پی ایس او کے ساتھ بھی کر گئے،پ نے ایک پیسے کا بل کنکشن بڑھایا ہے،20فیصد گیس چوری ہوتی تھی یا ہوا میں اڑ گئی
کسی کو پتا ہی نہیں چلا،عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے وعدے توڑے،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ نواز شریف نے جب لندن میں اپارٹمنٹ لیے تھے، اس سال ان کی کمپنی نے 4 سو کروڑ کمائے تھے بتائیں کدھر ہم نے بے ایمانی کی ہے، ہم گیس لائے، پاور پلانٹس لگائے، شہباز نے بی آر ٹی اتنے میں لاہور ملتان کراچی اور اسلام آباد میں بنائی جتنے میں آپ نے پشاور میں بنائی،آج سے 100 ڈیڑھ سو یونٹس کم استعمال کر رہے ہیں ان کے ٹیکس کم کر دیں گے،36000 آپ نے ایف بی آر کو دے دیے کوئی آپ کو تنگ کرنے نہیں آئے، یہ چھوٹ دکانداروں سے مانگ رہا ہوں،سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، جو مینو فیکچرنگ کمپنی اپنا دس فیصد ایکسپورٹ نہ کر سکے گی، اس پر ٹیکس ہوگا،آپ امپورٹڈ حکومت کی بات کرتے ہیں، تو کیا ہمیں نالائق حکومت منظور ہیں،آپ نے بہت کوشش کی نواز شریف کو سیاست سے ہٹانے کی،آج تک یہ نہیں بتایا گیا نواز شریف نے کرپشن کہاں کی،آپ ہمیں بولتے ہیں تھوڑی سی منی لانڈرنگ کوئی بات نہیں،وزیرخزانہ نے کہاکہ چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار ٹیکس دینا پڑے گا،اس سے بڑی دکانوں کو اس سے زیادہ دینا ہوگا،مینوفیکچرنگ کمپنی جو اپنا 10 فیصد ایکسپورٹ نہیں کر سکے گی، اس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا









