بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی ملاقات کریں گے۔ پنجاب کابینہ کی تشکیل، صوبے کی انتظامی صورتحال اور آئندہ ترجیحات پر مشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی بھی ملاقات ہو گی، عمران خان ارکان اسمبلی سے ملاقات میں سیاسی لائحہ عمل کے لئے ہدایات دیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے،عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، آج پنجاب کابینہ کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔