بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد منظور

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اراکین کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن کے فوری مستعفی ہونے کی قرار داد پیش ہوئی جو کہ حکومتی اراکین کی جانب سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق عالمی سازش کے تحت قانونی حکومت کو گرایا گیا، حکومت گرانے سے ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اس کی ایک ہی صورتحال ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائے۔
متن میں کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے متفقہ طور پر اقدامات کریں۔
قرارداد کے متن میں درج ہے کہ ایوان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران فوری طور پر مستعفی ہوجائیں تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔