بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے برس کا طویل ترین مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا؟

اگلے برس آسمان پر ایک غیر معمولی فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، 2 اگست 2027 کو 21ویں صدی کا طویل ترین مکمل سورج گرہن رونما ہوگا۔

اس موقع پرپاکستان میں بھی سورج گرہن دیکھا جاسکےگا، تاہم ملک میں یہ مکمل کےبجائے جزوی ہوگا۔مکمل سورج گرہن کے دوران چاند سورج کی پوری قرص کو ڈھانپ لے گا، جس کے باعث مکمل گرہن والے علاقوں میں دن کے وقت چند منٹ کے لیے رات جیسی تاریکی چھا جائے گی۔

مکمل گرہن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 6 منٹ 23 سیکنڈ تک رہنے کی توقع ہے،سورج گرہن کا آغاز بحر اوقیانوس سے ہوگا، جس کے بعد اس کا راستہ اسپین، شمالی مراکش، شمالی الجزائر، شمالی تیونس، شمال مشرقی لیبیا، مصر، سوڈان، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ کے بعض علاقوں سے گزرے گا اور بحر ہند میں چاغوس جزائر کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان میں 2 اگست 2027 کو سورج گرہن تقریباً دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر شروع ہونے اور شام 4 بج کر 51 منٹ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی لانگ مارچ، 24 ستمبر تک اسلام آباد پہنچنے کا عندیہ

پاکستان کےعلاوہ یورپ، افریقہ اورمشرق وسطیٰ کے بڑے علاقوں میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا، جبکہ مکمل گرہن کا مرکزی راستہ کئی ممالک سے گزرے گا۔