بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک سال میں اشیائے خورد و نوش کی درآمد پر 9 ارب ڈالر سے زائد خرچ

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایک سال کے دوران بیرون ملک سے اشیائے خور و نوش منگوانے پر 9 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی،جو پاکستانی کرنسی میں 1592ارب روپے بنتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 21-2020 کے دوران 8 ارب 34 کروڑ ڈالر کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئی تھیں، اس طرح خوراک کی درآمد میں ایک سال کے دوران 66 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت تجارت کے مطابق غذائی اجناس کی درآمد میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہے۔