بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ کی COP31 ایکشن ایجنڈے کی حمایت، موسمیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے COP31 ایکشن ایجنڈے کے اجرا کے موقع پر پاکستان کی جانب سے ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایجنڈا پاکستان کی قومی موسمیاتی ترجیحات اور قومی سطح پر متعین کردہ شراکت (NDC) 3.0 سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی شدید حساسیت کو اجاگر کرتے ہوئے صاف توانائی اور بجلی کے استعمال میں توسیع، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، توانائی کے مؤثر استعمال پر مبنی عمارتوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ شہروں، موسمیاتی تعلیم و عوامی آگاہی، غذائی تحفظ اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط زراعت کو مشترکہ ترجیحات قرار دیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم

وزیر خزانہ نے NDC کے وعدوں کو قابلِ سرمایہ کاری اور قابلِ مالی معاونت منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے مجوزہ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن برج (Climate Implementation Bridge) کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اب بنیادی چیلنج موسمیاتی منصوبوں کی تشکیل نہیں بلکہ ان پر مؤثر عملدرآمد ہے۔ انہوں نے ایکشن ایجنڈے میں واضح عملی اقدامات اور کارکردگی کے کلیدی اشاریوں کو سراہتے ہوئے اسے عملی، نتائج پر مبنی اور قابلِ پیمائش اثرات پر مرکوز قرار دیا۔