بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میری اہلیہ شوبز میں ہیں ۔۔ ان مشہور سیاست دانوں کی خوبصورت بیگمات کے بارے میں، کیا کاروبار کر رہی ہیں؟

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

اس خبر آپ مشہور سیاست دانوں کی بیویوں کے بارے میں بتائیں گے۔

سعد رفیق:

سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق بھی سیاست میں اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں۔

سعد رفیق نے دوسری شادی مشہور اینکر اور سرکاری ٹی وی کی اینکر شفق حرا سے کی۔ دی نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں سعد رفیق نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، ان کی دوسری اہلیہ شفق حرا صحافی رہ چکی ہیں۔

شہباز شریف:

وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم ن کے رہنما شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی ہیں، خاتون اول تہمینہ درانی نہ صرف خاندانی طور پر بلکہ سماجی طور پر بھی کافی بااخلاق اور نامور خاتون ہیں۔

خاتون اول کے علاوہ تہمینہ درانی مصنف بھی ہیں، جو کہ حالات حاضرہ، سماج اور سیاسیات کے حوالے سے کئی کتابیں لکھ چکی ہیں۔ گہری نگاہ رکھنے کی بدولت اور پُر اثر آواز ہونے کی وجہ سے انہیں سماجی کارکن اور ایکٹویسٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

فواد چوہدری:

Fawad Chaudhry's wife launches clothing brand named after daughter

سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری خود بھی میڈیا کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن ان سے متعلق بہت کم لوگ جاتنے ہیں کہ ان کی اہلیہ بھی کامیاب شخصیت ہیں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد شوبز کا ایک جانا پہچانا نام ہے، حبا شوبز دنیا کا ایک نام جبکہ فواد سیاست کا ایک مشہور نام، دونوں نے اپنے اپنے پیشے میں نام بنا لیا ہے۔ فواد چوہدری اپنی بیگم حبا اور بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام نسا ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی بیٹی نسا کے نام پر کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔

یہ برانڈ پاکستان برائڈل فیشن ویک میں حبا فواد نے اپنا برانڈ لانچ کیا تھا۔ حبا فواد کی شخصیت ایسی تھی یا تو پھر فواد چوہدری کے گن تھے کہ مشہور اداکارہ ریشم، سمیت کئی اداکاروں نے حبا فواد کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔

فیصل سبزواری:

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کراچی کی سیاست کا ایک اہم نام، فیصل سبزواری، جو اپنے دلچسپ انداز اور پُر اثر جملوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

لیکن ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی کا شمار بھی پاکستانی میڈیا کی دلچسپ اور منفرد اینکرز میں ہوتا تھا، مارننگ شو ہوسٹ کرنے والی مدیحہ نقوی نے اپنے دلچسپ انداز کی بدولت ناظرین کی توجہ حاصل کی۔