بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس تصویر میں آپ کو پہلے کیا نظر آیا.. جانیے آپ کے جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتے ہیں؟

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک تصویر آپ کی شخصیت کے کئی راز کھول دیتی ہے۔ خاص طور پر نفسیات کی دنیا میں تو ماہرین ایسی بہت سی چیزوں کو استعمال کرتے ہیں جن سے لوگوں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد ملے۔ آج ہم بھی ایسی ہی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کے بہت سے ایسے دلچسپ پہلو بتا دے گی جن کے بارے میں خود آپ کو بھی علم نہ ہوگا۔

اوپر والی تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ اس میں آپ کو پہلے کیا نظر آیا اور اپنے جواب کے حساب سے اپنے بارے میں مزید جانیں۔

بلی

سب سے پہلے بلی کو دیکھنے والے ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنی آنکھوں دیکھی پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی توجہ ایک جانب مرکوز رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ چھوٹے مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔

چوہا

جن لوگوں نے اس تصویر میں چوہے کو پہلے دیکھا وہ ان میں سے ہیں جو بہت زیادہ سوچ کر خود اپنے آپ کو ہی نقصان پہنچا لیتے ہیں۔ ہر کام کرنے سے پہلے ہی خود کو ناکام تصور کرنے لگتے ہیں۔ اکثر خوشی کت موقع پر بھی غمگین دکھائی دیتے ہیں۔

لڑکی کا چہرہ

لڑکی کا چہرہ سب سے پہلے دیکھنے والے افراد خوش گمان ہوتے ہیں اور زندگی کی تلخیوں کے باوجود دل میں امید رکھتے ہیں کہ ایک دن سب صحیح ہوجائے گا۔

انگوٹھی

تصویر میں انگوٹھی کو سب سے پہلے دیکھنے والے لوگ دور اندیش ہوتے ہیں۔ آنے والے خطرات کو بھانپ کر لائحہ عمل تیار کرتے ہیں اور حالات کو بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔