بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرونی قرضوں میں 23.60 فیصد ریکارڈ اضافہ، وفاق نے 2 ماہ میں کتنا قرضہ لیا ۔ ۔؟

موجودہ مالی سال کی پہلے 2 ماہ میں بیرون ملکوں سے وفاقی حکومت کو ملنے والے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں میں 23.60 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ مالی سال پہلے دو ماہ میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر بیرونی قرض لیا گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 1.37 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی تھی۔

جولائی تا اگست حاصل کردہ قرض 476 ارب روپے کے مساوی ہے، گزشتہ مالی سال اس مدت میں 391 ارب روپے کے مساوی قرض ملا تھا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران مختلف پراجیکٹس کیلئے 48.45 کروڑ، نان پراجیکٹ کی مد میں 1.21 ارب ملے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 59 کروڑ ڈالر سے زیادہ قرضہ دیا، اسلامی ترقیاتی بینک 19.12 کروڑ ڈالر، عالمی بینک نے 23.84 کروڑ ڈالر دیئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو 9.57 ارب ڈالر قرض فراہم کیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس دوران مختلف ملکوں نے 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر فراہم کئے، جرمنی نے 1.28 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے 89 لاکھ ڈالر دیئے، رواں مالی سال اب تک چین نے پاکستان کو کوئی مالی معاونت نہیں دی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض حاصل ہوا جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔