بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

15 اکتوبر سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ نہیں صرف ای پاسپورٹ جاری کئےجائینگے

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے 15 اکتوبر سے نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی جگہ صرف ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر 2026ء سے قبل نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا ممکن ہو گا، مقررہ تاریخ سے قبل جاری موجودہ پاسپورٹس کی مدت کے اختتام پر تجدیدنہیں کی جائے گی ۔

جاری سرکلر میں فیصلے سے پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر حکام کوآگاہ کر دیا گیا جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی مشنز سے متعلقہ عملے کو احکامات پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ رولز 2026 جاری، فوری نافذ العمل ہوں گے، وفاقی حکومت

متعلقہ دفاتر کو فیصلے سے متعلق درخواست گزاروں کوآگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ای پاسپورٹس سے مسافروں کو تیز امیگریشن کلیئرنس سمیت دیگر سہولیات ممکن ہو گی۔