بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جبکہ فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا۔

آپریشن کی تفصیلات بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے بچنے کیلئے دہشت گردوں نے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وفاقی حکومت کے مطابق پاکستان کو افغانستان سے دہشت گردی کا سامنا ہے جس میں طالبان حکومت بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان صوبے ننگرہار اورپکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیرنگرانی فتنہ الخوارج کی کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے کا استعمال کیا گیا تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرہور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں۔

اسی روز پاکستان کی مسلح افواج نے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ اور طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 8 ڈرونز مار گرائے۔

مزید پڑھیں:خبیر پختونخوا، شدید ژالہ باری، انڈے جتنے اولوں سے بڑے پیمانے پر نقصان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے گرا دیا۔