بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان

نیویارک : منیجنگ ڈآئریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر مسلسل عملدرآمد سے پاکستان کی معاشی نمو میں تیزی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کے اقتصادی پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مضبوط اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد سے پاکستان میں معاشی استحکام حاصل ہوا۔ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی۔

نئےقومی ٹیرف نظام، ملکی محصولات میں اضافہ،نجکاری میں پیشرفت حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کا حصہ ہیں۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کر لی۔

مسلسل اصلاحات سےمعاشی ترقی میں اضافہ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سات ارب ڈالر کے اقتصادی پروگرام کے چوتھے جائزے کےمذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ ریزیلنس پروگرام کے تیسرے جائزہ پر بھی بات چیت کا آغاز ہو چکا۔

دونوں جائزوں کی کامیابی سے پاکستان کیلئےتقریباً ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بہن کی عیادت، اداکارہ میرا کی برٹش ہائی کمشن سے ویزا اجراء کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سربراہ سے نیویارک میں ملاقات میں اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔