تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لانگ مارچ کو چند روز کے بجائے کئی ہفتے جاری رکھنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر سواریوں کے ساتھ پیدل قافلے بھی لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے، اسلام آباد میں فوری داخلے کے بجائے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا شہر سے باہر انتظار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
جبکہ لانگ مارچ کے دوران کل جماعتی کانفرنس بلانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ لانگ مارچ کی حکمت عملی کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جس کا اعلان کل متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپئنز لیجنڈز لیگ کا تیسرا ایڈیشن، پاک بھارت میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائیگا
ذرائع کے مطابق اسیران کی رہائی، مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جائے گا،لانگ مارچ سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے دیگر کئی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔









