بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(Rain) کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، کم سے کم پارہ 21، زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کیلیے 13 سرکاری ہسپتالوں میں مفت میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولت

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے، کے پی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش، ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔