پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نےپیش کی۔اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنراور اراکین فوری طورپرمستعفی ہوں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول اورغیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل دیں اور ملک میں فوری آزادانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔








