بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اجلاس کب بلائیں؟ وزیراعظم نے سینئر رہنماوں کو بلا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اجلاس کب بلائیں؟ وزیراعظم عمران خان نے سینئر رہنماوں کو بلا لیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق حتمی مشاورت کی جائے گی، پرویزخٹک،علی زیدی، فواد چودھری اور شفقت محمود شرکت کرینگے۔

ادھروزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک کو قانون کے ذریعے پاش پاش کرینگے،پاکستان میں آئندہ بھی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،عمران خان کی وجہ سے سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں

۔بابر اعوان نے کہا کہ کسی کو پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کی اجازت نہیں دینگے،حکومت نے کورونا پر بہترین حکمت عملی سے قابو پایا،ہماری کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے