بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم تبدیل، راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں

لاہور سمیت پنجاب(Punjab) بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ موسم میں تبدیلی کے اثرات کے سبب دن کی نسبت راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں۔

مزیدپڑھیں:رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

محکمہ موسمیات کی اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار کو تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کرلیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے۔