راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی(Excise and Taxation) نعمان خالد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 ستمبر 2026 تک واجب الادا ٹیکس بروقت جمع کروا کر 5 فیصد ٹیکس رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی سہولت سے استفادہ کرنے کا آخری موقع ہے، اس لیے شہری کسی تاخیر کے بغیر اپنے ٹیکس واجبات جمع کروائیں۔
نعمان خالد نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شہریوں کو ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے آج ہی اپنے واجبات ادا کریں تاکہ نہ صرف 5 فیصد رعایت حاصل کی جا سکے بلکہ آئندہ کسی قسم کی اضافی مشکلات اور جرمانے سے بھی بچا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا
انہوں نے کہا کہ بروقت ٹیکس ادائیگی شہریوں کی ذمہ داری بھی ہے اور صوبے کے مالی و انتظامی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔









