بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’اچھا کھلاڑی تھا بےچارہ‘، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

28 سالہ اعظم خان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔

28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:مقامی مارکیٹوں میں سونا 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔