ایف آئی اے افسران کی جانب سے پرائیویٹ افراد کو فرنٹ مین بنانے کا انکشاف ہواہے، سرکاری کام کیلئے نجی شخص کو منشی رکھنے پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون نے ایکشن لیتے ہوئے بدعنوانی اور ذاتی منشی رکھنے پر سب انسپکٹر سلطان احمد کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
سلطان احمد پر نااہلی اور ناجائز فائدے کے لیے نجی فرد کے استعمال کے الزامات درست ثابت ہوئے۔ بدعنوانی اور ذاتی منشی رکھنے پر ایس آئی سلطان احمد کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شہزاد ندیم بخاری نے افسران کو دوٹوک حکم دیا کہ سرکاری کاموں کیلئے ذاتی منشی رکھنے پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر متعلقہ افسر کے ساتھ سرکل انچارج کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔
مزید پڑھیں:امریکا اور ایران پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، قطری وزارت خارجہ
شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے زون میں نجی افراد کا داخلہ بھی کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افضل نیازی کو دیگر افسران کی نگرانی کا حکم دے دیا گیا۔









