بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بچپن کے صدمات کیلئے والدین کو ذمہ دار ٹھہرانا بند کریں، فرح سعدیہ

معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ(Farah Sadia) نے والدین کو بچپن کے صدمات اور زندگی کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بڑھتے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ آج کل ہر مسئلے کا الزام والدین پر ڈالنا ایک رجحان بن چکا ہے، حالانکہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے۔ اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینے کے بجائے مسلسل والدین کو موردِ الزام ٹھہراتا رہے تو اس میں خود پسندی کی خصوصیات پیدا ہو سکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Saadia (@ifarahsaadia)


انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مینٹل ہیلتھ کے مسائل والدین میں بھی ہو سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں ان کا رویہ بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ والدین کے رویوں سے پیدا ہونے والے صدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔