چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر(Barrister Gohar Ali Khan) کا کہنا ہے لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، یہ ہمارا جمہوری حق بھی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا اسپیکر قومی اسمبلی سے کل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، آج ملاقات کا امکان نہیں ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا، کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے۔
سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز وزیراعلیٰ کے لیے اپنی سی ویز جیب میں رکھیں۔
مزیدپڑھیں:احتجاج کیس، سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
شوکت یوسفزئی کی جانب سے بھیجے گئے خط سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شوکت یوسفزئی نے واٹس ایپ پر خط بھیجا، یہ میرے اور ان کے درمیان بات ہے، پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں، یہ جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتے رہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے، ملاقات میں میری موجودگی محمود اچکزئی پر انحصار کرے گی، راناثناء اللہ نے میری بات بھی کی ہے۔









